• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


موبائل ایپ ٹاک ٹاک نے سبھی کو اپنے شکنجے میں ایسا جکڑا ہے کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں تو اس کے شیدائی ہیں ہی بزرگ بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور ٹک ٹاک پر ویڈیو زبناتے نظر آرہے ہیں۔

ٹک ٹاک ایپ استعمال کرنے والے صارفین مشہورِ زمانہ گانوں پر ڈانس سے لے کر فلموں کےمشہور ڈائیلاگز پر اداکاری کرتے نظر آتے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی تھی مگر اس کے باوجود بھارتی ریاست تیلگو میں ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیلگو خاتون ٹک ٹاک ویڈیو بنانےکی کوشش کر رہی ہیں، کیمرے میں دیکھتے ہوئے سیڑھیاں چرھتی ہوئی آ رہی ہیں اور کیمرے کے قریب آ کر بیٹھی ہی ہیں کہ بُرے طریقے سے سیڑھیوں سے نیچے گر گئیں ۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے کئی لوگ حادثات کا شکار ہو چکے ہیں اسی لیے کئی حلقوں سے اکثر ہی ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کے مطالبات سامنے آتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین