• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیور پارکنگ کے دوران بریک دبانا بھول گیا


یوں تو ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنے اکثر افراد کو دیکھا ہوگا لیکن جناب گاڑی چلانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس کام میں مہارت ہونا لازمی ہے ورنہ اناڑی ڈرائیور نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان و مال بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

چین کے صوبےHebei کے شہر Zhangjiakouمیں ایسا ہی حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک اناڑی ڈرائیوگاڑی پارک کر رہا تھا کہ غلطی سے بریک لگانے کے بجائے ایکسلریٹر دبا دیا اور یوں بے قابو ہوتی گاڑی دیوار سے نیچے گراؤنڈ میں جاگری جبکہ وہاں آرام کرنے میں مصروف ایک مزدور گاڑی تلے آنے سے بال بال بچا۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ اناڑی ڈرائیور کی گاڑی کا کباڑا نکل گیا۔

تازہ ترین