• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین کا جعلی میرج بیوروز کیخلاف آپریشن کا آغاز

اسلام آباد(خبرایجنسی)پاکستانی لڑکیوں سے چینی باشندوں کی جعلی شادیوں کے معاملے پر پاکستان اور چین نے جعلی میرج بیوروز کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا،کریمنل گینگزوایجنٹس سے متاثرہ افرادچینی سفارتخانے یا پاکستانی آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا ہےکہ پاکستان اور چینی حکام کے مابین جعلی میرج بیوروز اور ملوث افراد کی معلومات کا تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان اور چین نے غیرقانونی اور جعلی میریج بیوروز کیخلاف اپنی اپنی حدود میں آپریشن شروع کردیا ، ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کریمنل گینگزاورایجنٹس سے شہریوں کوبچانے کیلئے حکومت پاکستان نے ایکشن لیا ہے۔
تازہ ترین