• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان ،ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت مل گئی

تائیوان میں ہم جنس پرستوں کےدرمیان شادی قانونی قرار دیدی گئی، جس کے بعد یہ ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا ہے۔

تائیوان کی پارلیمنٹ نے اُس مسودہٴ قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ہم جنس پرست افراد اب آپس میں شادیاں کر سکیں گے۔

اس قانون سازی کے بعد ہم جنس پرست افراد اپنی شادیوں کا اندراج سرکاری رجسٹریشن آفس میں بھی کروا سکیں گے۔

واضح رہے کہ تائیوان کی عدالت نے مئی 2017میں کہا تھاقانون ہم جنس پرستوں کی شادی کی اجازت دیتا ہے اور اس کے لیے عدالت نے پارلیمان کو قانون کی توثیق کیلئے دو سال کا وقت دیا تھا۔

تازہ ترین