• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقتول نقیب اللہ کے والد کو دھمکیاں،سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ مقتول نقیب اللہ کے والد کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے،انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 کے جج نے گزشتہ روز شکایت کنندہ نقیب اللہ کے والد محمد خان کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا تھا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے،ان کے وکیل صلاح الدین احمد نے عدالت میں ایک درخواست جمع کروائی جس میں بتایا گیاکہ ان کے موکل عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے کیونکہ ان کو ملزمان کے ساتھیوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں اور انہیں ذہنی اذیت دی جارہی ہے جبکہ ان پر مختلف ذرائع کی جانب سے دبائو ڈالا جارہا ہے کہ وہ عدالت میں بیان ریکارڈ نہ کروائیں۔
تازہ ترین