• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کویت کےامیر شیخ صباح الاحمد جابر الصباح سےملاقات کی،ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کویت کےساتھ دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایک لاکھ سےزائدپاکستانی کویت کی تعمیرو ترقی میں کردارادا کررہےہیں۔


وزیرخارجہ نے امیر کویت کو ویزا پابندیوں پاکستانی کمیونٹی کے تحفظات اور مشکلات سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نےصدراوروزیراعظم کےخصوصی خطوط بھی امیرکویت کوپیش کیے جبکہ پاکستانی کمیونٹی کو درپیش ویزاسے متعلقہ مسائل کےحل کیلئےخصوصی توجہ کی درخواست بھی کی۔

شاہ محمود قریشی نےکشمیرمیں بھارتی مظالم کےخلاف آواز اٹھانے پر امیر کویت کا شکریہ اداکیا جبکہ وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سےامیرکویت کیلئےنیک خواہشات پہنچائیں۔

امیرکویت نےپاکستانی کمیونٹی کےمسائل حل کرنےکےلیےذاتی کاوشوں کایقین دلایا۔

تازہ ترین