• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت انسانی حقوق تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں داخلے کی اجازت دے، عدیل احمد آسی

ڈنمارک (پ ر) تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے صدر عدیل احمد آسی نے کہا ہے ڈنمارک میں یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات 26مئی کو ہوں گے مختلف پارٹیوں کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ملاقاتوں اور مہم کا سلسلہ جاری ہے مقبوضہ کشمیر کی انتہائی سنگین صورتحال بھارت کی ریاستی دہشت گردی مسئلہ کشمیر کی اہمیت خطے میں پائی جانے والی کشیدگی سے امیدواروں کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا پر امن اور دیرپا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق نہیں ہوتا خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں سے بھارتی فوج نے جس طرح ظلم اور بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ایک تین سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا ہے ظلم کی انتہا ہو چکی ہے ہر طرف خاموشی ہے یورپین پارلیمنٹ کا انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے بڑا اہم کردار رہا ہے بھارت کی دہشت گردی کو بے نقاب کیا اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی کشمیر رپورٹ پر فوری عمل درآمد کی ضرورت ہے کمیشن کے فیکٹ فائڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔ عدیل آسی نے کہا ہے حکومت پاکستا ن نے بھارت کو متعدد بار مذاکرات کی دعوت مگر نریندر مودی کی ہٹ دھرمی اور جنگی جنون خطے کے امن کےلیے شدید خطرہ ہے جنگ کے بادل منڈلا رہے عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور کشیدگی ختم کرنے کیلئےمسئلہ کشمیر پر توجہ دی جائے۔
تازہ ترین