• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلائو بار و کونسل کابینہ میں3پاکستان نژاد ممبران شامل

سلائو (رپورٹ اورنگزیب چوہدری) لیڈر آف دی سلاو بارو کونسل کونسلر جیمس نے ممبران کیبنٹ اور ان کے محکموں کا اعلان کردیا۔ لوکل کابینہ آٹھ ممبران کونسلر پر مشتمل ہے۔ کابینہ اراکین میں لیڈر آف دی کونسل کونسلر جیمس، ڈپٹی لیڈر کونسلر صوبیہ حسین، کونسلر چوہدری محمد نذیر، کونسلر شبنم صادق، کونسلر راب انڈروسن، کونسلر مارٹن کارٹر، کونسلر پوتر مان، کونسلر نتاشا پنٹلیک شامل ہیں۔ کابینہ اراکین میں تین برٹش پاکستانی نژاد ممبران، کونسلر صوبیہ حسین، کونسلر چوہدری محمد نذیر، کونسلر شبنم صادق کو تیسری مرتبہ نمائندگی دی گئی ہے۔ یقینی طور پر سلائو کی پہلی مسلم برٹش پاکستان نژاد خاتون ڈپٹی لیڈر کونسلر صوبیہ حسین نے تیسری مرتبہ ڈپٹی لیڈر سلائو بارو کونسل منتخب ہوکر نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے۔ جس سے یقینی طور پر سلائو کی پاکستانی کیمونٹی میں انتہائی خوشی اور مسرت پائی جاتی ہے۔ اس وقت سلائو لوکل کونسل کے ٹوٹل42کے ایوان میں لیبر پارٹی کے37ممبران ہیں۔ جن میں4ممبران کونسلرز کا تعلق ٹوری پارٹی سے ہے۔ جبکہ ایک ممبر نے چند دن قبل ٹوری پارٹی کو چھوڑ کر آزاد حیثیت اختیار کی ہے37ممبران کونسل میں سے16پاکستانی نژاد کونسلر ہیں۔ تمام کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے۔ گزشتہ دنوں میں ممبران کونسل کے فل اجلاس میں کونسلر وقار چیمہ کو میئر اور کونسلر پرسٹن بروکر کو ڈپٹی میئر منتخب کر لیا گیا ہے۔ جنہوں نے باضابطہ طور پر اپنے عہدوں کا چارچ سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔
تازہ ترین