• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی اور مدینے والے کے نام پر قوم کو دھوکا دیا گیا، فضل احمد قادری

برمنگھم (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برطانیہ کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جس طرح نہتے کشمیری عوام ہر روز بھارتی دہشت گردی کا نشان بن رہے ہیں عمران خان کی حکومت مکمل خاموش اور تماشہ دیکھ رہی ہے ماضی کی طرح عمران خان حکومت بھی کشمیریوں کی وکالت کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے نوازشریف کے دور میں کہا جاتا تھا کہ ملک کا کوئی وزیر خارجہ نہیں کشمیر کمیٹی کچھ نہیں کر رہی اب تو فل ٹائم وزیر خارجہ تنخواہ لے رہے ہیں اور مسئلہ کشمیر سے جان چھڑانے اور خزانے پر بوجھ ڈالنے کے لیے پھر کشمیر کمیٹی بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا تین سالہ معصوم بچی کو درندہ صفت بھارتی فوج نے زیادتی کا نشانہ بنایا مگر بھارت کی اس بربریت کو روکنے والا کوئی نہیں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور سفارتی محاذ مکمل خاموش ہے کشمیریوں کو بھارتی کے فوج کے حوالے کردیا گیا بزدل قیادت کی وجہ سے ایک ایٹمی ملک سے بھارت کو کوئی ڈر اور خوف نہیں اس کے برعکس بھارت ہر روز سیزفائر کی خلاف ورزیاں کر رہا اور آزاد کشمیر کے عوام کو نشانہ بنا رکھا ہے اور ڈپٹی ہائی کمشنر کو بلا کر احتجاج کیا جاتا ہے دوسرے دن بھارت پھر کارروائی کر جاتا ہے۔ مفتی فضل احمد نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی اور مدینے والے کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا ہے کوئی معاشی پالیسی ملک میں انصاف نہیں اور عوامی مفاد کے لیے صفر کارکردگی ہے وہی قرضے، پولیس اور عدالتوں کا نظام ملک پر ایک اشرفیہ مسلط ہے اور کرپٹ عناصر کو سزائیں دینے کہ بجائے ایمنسٹی دی جارہی ہے۔
تازہ ترین