• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاب ریاض کو پاکستانی ٹیم میں شمولیت کی خبر جنگ سے ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیفٹ آرم فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پاکستانی ٹیم میں شمولیت کی خبر جنگ کے ذریعے ملی۔ جمعے کو خبر کی اشاعت کے بعد انہوں نے خوشی میں نمائندہ جنگ کو فون کرکے پوچھا کیا واقعی میں ورلڈ کپ کے لئے انگلینڈ جارہا ہوں۔ اس وقت وہاب ریاض لاہور ایئر پورٹ پر کراچی کی فلائٹ لینے کے لئے بیٹھے تھے۔ انضمام نے کہا کہ کسی بھی متبادل کیلئے ٹیم انتظامیہ کی درخواست کے بعد کیس پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو جائے گا جبکہ حتمی فیصلہ آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کرتی ہے۔

تازہ ترین