• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیئر میں ہزاروں کمسن بچوں کو منظم جرائم پیشہ گروہوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا

لندن (پی اے) بی بی سی کے مطابق اسے بتایا گیا ہے کہ ہزاروں کمسن بچوں کو غیر قانونی کیئر ہومز میں ڈال کر منظم جرائم پیشہ گروہوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے غیر رجسٹرڈ کیئر ہومز میں رہائش پذیر 16سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کی تعداد میں گزشتہ ایک عشرے کے دوران 70فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پولیس فورسز نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد ایسے مقامات کو اپنے گروہ میں بھرتی کا آسان ہدف تصور کرتے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کیئر میں موجود بچے بہتر معیار کی رہائش کے مستحق ہیں۔ چلڈرنز سروسز کے ڈائریکٹرز کی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ لوکل اتھارٹیز نے صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے بہت سے کام کئے ہیں، جس میں بلا اعلان چیکنگ اور ڈی بی ایس چیک شامل ہیں بی بی سی کے مطابق محکمہ تعلیم سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ میں دیکھ بھال کے مستحق کم وبیش 5 ہزار بچے نام نہاد +16سپورٹیڈ یا سیمی سپورٹیڈ رہائش گاہوں میں رہتے ہیں جبکہ 10 سال قبل ان کی تعداد 2 ہزار 900تھی، آفسٹیڈ اس طرح کی رہائش گاہوں کی نہ تو انسپکشن کرتا ہے اور نہ ہی یہ رجسٹرڈ ہیں۔
تازہ ترین