• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ٹی آئی ایکٹ کےحوالے سے گرینڈ ہیلتھ ایمپلائز الائنس اور حکومتی کمیٹی کا اجلاس

لاہور(جنرل رپورٹر)ایم ٹی آئی ایکٹ 2019 کےحوالے سے گرینڈ ہیلتھ ایمپلائز الائنس اور حکومتی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کادوسرا اجلاس محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں گزشتہ روز ہوا ۔ اجلاس میں ایم ٹی ایکٹ کے حوالے سے گرینڈ ہیلتھ ایمپلائز الائنس کی جانب سے اپنی سفارشات پیش کی گئیں ۔ آج وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں پانچ میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر زکا اجلاس ہوگا۔گزشتہ روز سپیشل سیکرٹری میاں شکیل نے اجلاس کی صدرات کی ۔ دیگر ممبران میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل ، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان ، پرنسپل سروسز میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر اشرف نظامی ، ڈاکٹر کامران شیخ ، ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری ، ڈاکٹر ہارون جگ ، روبینہ ، شہناز ، ملک منیر ،ارشد بٹ شامل تھے ۔ اجلاس میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے حوالے سے بحث کی گئی اور طے پایا کہ جمعرات کو کمیٹی کا پھر سے اجلاس ہو گااور پھر حتمی سفارشات سٹینڈنگ کمیٹی پنجاب اسمبلی کو بھجوائی جائیں گی ۔
تازہ ترین