• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد جمہوریت کا حسن ہے ، عظمیٰ بخاری

لاہور (خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد جمہوریت کا حسن ہے ، کسی امپائر کی انگلی کے اشارے پر سڑکوں پر نہیں آرہے ، وزیر اعظم اور انکے خوشامدیوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ،انہوں نے وزیر اطلاعات صمصام بخاری کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت خود این آر او کی پیداوار ہے۔نواز شریف نے این آر او لینا ہوتا تو آج نواز شریف وزیر اعظم ہوتے،عظمی بخاری نے کہا کہ کرپشن کرپشن کا شور مچانے والے خود سب سے بڑے کرپٹ ہیں ۔
تازہ ترین