• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم "ڈومینو"کا نیا ٹریلر جاری

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ڈومینو(Domino)کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔


برائن ڈی پالما کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی کوپن ہیگن کے ایک پولیس اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جونامعلوم شخص کے ہاتھوں اپنے ساتھی کے قتل پر انصاف کا طلبگار ہوتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں نکولج کوسٹر،گائے پیئرس،نیکولس برو،جان لینج،پیپریکا اسٹین،کیرس وین اور جیکب لوہمین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مائیکل شونیمن کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 31مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین