• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی سی یونیورسٹی ا ینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو 1کروڑ70لاکھ روپے کے عطیات

لاہور(خبر نگار) پنجاب گورنر ہا ئوس میں منعقدہ فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں اولڈ راوئینز اور مخیر حضرات کے مستحق طلباء کے سکالر شپس کے لیئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہوراینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو 1کروڑ70لاکھ روپے کے عطیات ۔فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ، صنعتکار اقبال زیڈ احمد ،گلوکار شفقت امانت علی خان اور ٹرسٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہدنیا میں پاکستان سے زیادہ مخیر حضرات اور کہیں نہیں ملتے ۔جی سی یو اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ رول ماڈل ہے تمام یونیورسٹیوں کو یقینی بنا ؤں گا کہ وہ اس رول ماڈل کو فالو کریں ۔
تازہ ترین