• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز چوری اور سینہ زوری، ماتم کی صف پر سیاست کررہی ہیں، فردس عاشق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، این آئی آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا تعزیتی بیٹھک کو سیاسی دکانداری کیلئے استعمال کرنا قابل افسوس ہے،یہ وہ کردار ہیں جو چوری کرکے بھی قوم کے ساتھ سینہ زوری کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مریم نواز کے خطاب پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ جبکہ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں۔ مریم کے خطاب پر ردعمل میں فردوس عاشق اعوان یہ وہی کردار ہیں جو پارلیمان میں کہتے تھے” یہ ہیں وہ ذرائع” اور عدالت میں مکر گئے اور اسے سیاسی بیان کہنے لگے،کرپشن کنگ خود کو بچانے کیلئے اپنے بچوں کو سیاست کی بھٹی میں جھونک چکے ہیں۔فردوش عاشق اعوان نے کہا کہ یہ وہی کردار ہیں جو بے نامی دار ہیں، عدالتوں میں کچھ اور انٹرویوز میں کچھ اور کہتے ہیں۔

تازہ ترین