• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام پشتون بلوچ قوم پرستوں کی خدمت دیکھ چکے ہیں‘جمعیت ن

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاہےکہ پشتون بلوچ قوم پرستی کے نام پرسیاست کرنے کی خدمت عوام دیکھ چکی ہے اب اقتدارسے محرومی کے بعدانہیں پھرقوم کے مسائل یاد آئینگے استحصالی اور محرومی میں وفاق کے ساتھ نام نہاد مذہب اور قوم پرستوں نے کوئی کسر نہیں انہوں نے کہا کہ اپنے دورمیں انہیں بے روزگاری ‘ کرپشن اوربلوچستان کی احساس محرومی کاخیال کیوں نہ آیا ان کے دورمیں بھی کمیشن نہ ملنے پر فنڈز لیپس ہوئے تھے عوام کو منافقانہ سیاست سے مزید دھوکہ نہیں دیاجاسکتا قوم کی امیدیں اب صرف جمعیت نظریاتی سے ہیں جس نے ہمیشہ اصول اوراجتماعی مفادات کی بات کی ہے۔
تازہ ترین