• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں سالانہ ورلڈ فلائی اِن ایکسپو اکا انعقاد


چین میں ورلڈ فلائی اِن ایکسپوکا انعقاد کیا گیا جس میں ایئر شو کے دوران ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

چین میں منعقد ہونے والی اس تین روزہ ورلڈ فلائی اِن ایکسپو کے دوران منعقد کئے گئے ایئر شو میں چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ایکروبیٹکس ٹیموں نے حصہ لیا اور جہاز، ہیلی کاپٹرز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے ۔

اس دوران ایروبیٹک ٹیم نے جہاز اُڑاتے ہوئے طیاروں سے خارج ہوتے دھوئیں کے ذریعے آسمان پر دیوہیکل اشکال بنا نے کا شاندار مظاہرہ کر کے شائقین کو بھی دنگ کردیا۔

ووہان میں دوسری بار منعقد کی گئی اور نمائش میں سات سو سے زائد خطروں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور گرم ہوا کے غباروں سمیت پیراگلائیڈنگ، اسکائی ڈائیونگ، گرم ہوا کے غباروں پر اُڑان بھرنے کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔

ایکسپو میں 560 جدید طرز کے طیارے بھی نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔

تازہ ترین