• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ڈی جی رینجرز کی گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

  سندھ رینجرز کے نئے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عمر احمد بخاری نے  کمانڈ سنبھالنے کے بعد گورنرسندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں امن و امان کی صورتحال ، رمضان المبارک کے حوالے سے کئے گئے انتظامات اور اہمیت کے حامل دیگر امو ر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صوبہ بالخصوص کراچی شہر میں ہر قسم کے جرائم کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں فوج ، رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

تازہ ترین