• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھن، ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سکھن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، واقعہ میں زخمی دو ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس کے مطابق تین ڈاکو ایک موٹرسائیکل پر سوار تھے، روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان زخمی ہوئے، ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اے ایس آئی راہب بھی زخمی ہوا۔
تازہ ترین