• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شجاع خان اور نواب مظفر سدوزئی کی یادگاروں کو محفوظ بنایا جائے

ملتان (سٹاف رپورٹر)نواب شجاع خان سدوزئی اور نواب مظفر خان سدوزئی شہیدکی یادگاروں کو محفوظ بنایا جائے ،سقوط ِ ملتان کے سانحہ کو201سال بیت چکے ، خطہ آج بھی پسماندگی کا شکار ہے ،مہذب و تعلیم یافتہ اقوام اپنے اسلاف کی یادگاروں کی حفاظت کرتے ہیں لیکن ہم ان یادگاروں کو تباہ کر چکے ہیں، محکمہ آثار قدیمہ صرف ایک خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے،سماجی رہنمائوں چیئرمین ملتان تنظیمی اتحادایم احسان خان سدوزئی، صدر روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشنڈاکٹر فاروق لنگاہ ، سول سوسائٹی فورم ملتان شاہد محمود انصاری ، پروگرام منیجر روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جواد امین قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بے حسی اورلاپرواہی اور بے قدری کے باعث نواب مظفر خان سدوزئی کے شجاع آباد اور مظفر گڑھ میں رہائشی محل و قلعہ کی حالت زار قابل رحم اور انتہائی خستہ ہے،شجاع آباد قلعہ پر قبضہ مافیا کا مکمل قبضہ ہے اورمظفر گڑھ قلعہ میں قبرستان بن گیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان یادگاری مقامات کی دیکھ بھال کر کے ہم سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین