• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ٹائون ون میں آپریشن ٗتجاوزات کا سامان ضبط

پشاور ( وقائع نگار،لیڈی رپورٹر) رمضان المبارک میں ٹریفک مسائل اور عید خریداری کرنے والوں کی آمدورفت کے لئے سڑکوں اور فٹ پاتھ کو تجاوزات سے صاف کرنے کے لئے ناظم ٹائون ون پشاور زاہد ندیم کی ہدایت پر دوسرے روز بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن کرکے کوہاٹی ، سرکلر روڈ، رامداس، ڈبگری، نمکمنڈی اور قصہ خوانی کو کلیئر کردیا گیا ہیں جبکہ تجاوزات آپریشن کے دوران ایک ٹرک سامان ضبط کرلیاگیا۔ شہر کے مختلف بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرکے تجاوزات مافیا سے سڑکوں اور فٹ پاتھ کو ہر قسم کے تجاوزات سے پاک کردیاگیا جبکہ فٹ پاتھ پر پڑے سامان کو ضبط کرکے واپس نہ دینے کا فیصلہ کرلیاہے۔ ٹائون ون ناظم زاہد ندیم نے کہاہے کہ تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور تجاوزات آپریشن میں ضبط شدہ سامان کسی صورت واپس نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تجاوزات کی وجہ سے عید خریداری کرنے والی خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میںمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
تازہ ترین