• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرشتہ مہمند کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے، ملک فرہاد خان

پشاور(نیوز ڈیسک) اے این پی ضلع پشاور کے صدر ملک کی فرہاد خان، ٹائون فور پشاور کے صدر غلام حسن آفریدی ادارے اے این پی یونین کونسل شیریکرہ متنی پشاور کے سیکرٹری اطلاعات محمد علی آفریدی نے اسلام آباد میں دس سالہ بچی فرشتہ مہمند کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور وحشیانہ طور پر قتل کرنے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے اور ملزمو ں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اے این پی کے رہنمائوں نے کہا کہ پختونوں سے جہاں بھی ظلم ہو گااے این پی پختونوں کا بھر پور ساتھ دے گی اور ظالموں کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نقیب اللہ محسود اور طاہر داوڑ کے قاتلوں کی سرپرستی کرنے کی بجائے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔
تازہ ترین