آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار20؍ صفرالمظفر 1441ھ 20؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیم پاکستان مشن ورلڈ کپ کے سلسلے میں آج افغانستان کے خلاف برسٹل میں اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیل رہی ہے۔

ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے ہوگا تاہم اس سے قبل تمام ٹیمیں 2 وارم اپ میچز کھیلیں گی۔

گرین شرٹس 26 مئی کو اپنا دوسرا وارم اپ میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلیں گے۔

میچ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، آصف علی، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، وہاب ریاض، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کی ٹیم میں کپتان گلبدین نائب، محمد شہزاد، نور علی زدران، حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ، اصغر افغان، حشمت اللہ شہیدی، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، محمد نبی، راشد خان، دولت زدران، آفتاب عالم، حامد حسن اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید