• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایم 9 موٹروے پر شارٹ سرکٹ کے باعث پلاٹ میں رکھا گیا سامان جل گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں ایم 9 موٹروے پر پنجاب بس اڈے کے قریب ہائی ٹیشن وائر میں شارٹ سرکٹ کے باعث پلاٹ میں رکھا گیا سامان مکمل طور پر جل گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ایم 9 موٹروے پر ہائی ٹینیشن وائر پلاٹ کے اوپر سے گزر رہی تھی، جس میں شارٹ سرکٹ ہوگیا اور پلاٹ میں رکھے ہوئے سامان میں آگ لگ گئی۔

پلاٹ میں زیر تعمیر رہائشی عمارت کے رکھے تاروں کے رول اور دیگر سامان بھی موجود تھا جو کہ آگ کی لپیٹ میں آگیا اور آگ کے باعث مکمل طور پر جل گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے 2 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔

قومی خبریں سے مزید