• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی قلت کے خلاف سلطان آباد کےمکینوں کا دھرنا، احتجاج کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سلطان آباد کے مکینوں نے پانی کی قلت کے خلاف جمعہ کو مولوی تمیزالدین خان روڈ پر دھرنا دیا،بعد نماز جمعہ علاقے کی تمام مساجد کے باہر مظاہرے کئے گئے جس کے بعد سیکڑوں مکین یوسی ناظم افسرخان خٹک اور کونسلر ایاز خان کی قیادت میں مولوی تمیزالدین خان روڈ پر پہنچے اور دھرنا دیا، مظاہرین سندھ حکومت ،واٹر بورڈ اور علاقے کے رکن قومی اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف نعرے لگارہے تھے،مکینوں کےمطابق اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ پیر کو وزیراعلیٰ ہائوس اور منگل کو مائی کلاچی پر دھرنا دینگے،اس سلسلے میں تمام سیاسی ،مذہبی اور سماجی تنظیموں کا اجلاس طلب کرلیا گیاہے۔
تازہ ترین