• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پروگرام سے پاکستان پر قرضوں کا دبائو کم، اقتصادی ترقی بڑھے گی، آئی ایم ایف

اسلام آباد(ایجنسیاں)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی شرائط بتانے سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ بیل آؤٹ پیکج پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کی کوششوں میں معاون ہوگا‘ہماراپروگرام پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرے گا، پاکستان کیلئے قرضوں کا دباؤ کم ہوگا اور اقتصادی ترقی بڑھے گی۔ یہ بات آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرابلاغ عامہ ڈیپارٹمنٹ جیری رائس نے آن لائن پریس بریفنگ میں کہی۔ان کا کہناتھاکہ پاکستان کے ساتھ پروگرام کا مقصد عمومی مالیات میں بہتری،قرضوں میں کمی اور پاکستان کو پائیداراورجامع بڑھوتری کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ اس پروگرام سے سماجی تحفظ ،بنیادی ڈھانچہ اورانسانی وسائل کی ترقی پر اخراجات کیلئے گنجائش بن سکے گی۔پروگرام کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے مابین 6 ارب ڈالر کے تین سالہ توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے حوالے سے معاہدہ ہوچکا ہے۔

تازہ ترین