• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی دباؤ یاڈیل میں نہیں آؤنگا، احتساب کاعمل جاری رہےگا، چیئرمین نیب

راولپنڈی(جنگ نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال من گھڑت اور بے بنیادخبر کیخلاف ڈٹ گئے اور کہا اپنے مقصد پر ڈٹا ہوں، کسی خوف، دباؤ یا ڈیل میں نہیں آؤں گا اور احتساب کاعمل جاری رہےگا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس نے اپنے خلاف چلنے والی من گھڑت خبروں پر ایک انٹرویو میں کہا کہ کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا، اپنے مقصد پر ڈٹا ہوا ہوں، احتساب کاعمل جاری رہےگا۔انہوں نےکہااوچھےہتھکنڈوں سےہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گا،آئین وقانون کےمطابق اپنی ذمہ داری نبھاتارہوں گا اورکسی خوف اوردباؤمیں نہیں آؤں گا۔

تازہ ترین