• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ‘بارکھان سبی ‘ژوب سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا بارکھان ،دالبندین،لسبیلہ،سبی اور ژوب میں بھی بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28،بارکھان 31، دالبندین 30، گوادر 35، قلات 24، خضدار 33، لسبیلہ 39، نوکنڈی 35، سبی 41، تربت 41، ژوب 28 اور زیارت میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گذشتہ روز کوئٹہ میں ایک ،بارکھان 14،دالبندین 15، لسبیلہ 14، سبی 4، اور ژوب میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،آج ہفتے کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گی۔
تازہ ترین