پشاور،کاٹلنگ(کرائم رپورٹر،نمائندہ جنگ) تھانہ دائود زئی کی حدود پختو دامان میں گھریلو ناچاقی پر داماد نے سسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق فیاض ولد سید رحمان سکنہ پختو دامان کی بیٹی کی شادی عابداللہ ولد شاد محمد سے ہوئی تھی تاہم گھریلو ناچاقی پر اس کی بیٹی ناراض ہو کر میکے آئی گزشتہ روز عابداللہ اپنی بیوی کو لینے آیا اور تکرار کے دوران اپنے سسر فیاض کوفائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا کاٹلنگ بابوزئی میں جائیداد تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ سے دو افراد قتل ہوگئے۔ جائیداد کے تنازعہ اور سابق دشمنی کی بناء پر طلاگل کمال اورپائندہ خان گوہر نے فائرنگ کرکے سہیل احمد ولد ڈاکٹر مثل خان جبکہ سجاد احمد ‘سہیل احمد اورجواد نے فائرنگ کرکے کمال ولد پائندہ خان کو قتل کردیا پولیس نے مبینہ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔