• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈامیں روایتی سالانہ ہائی لینڈ گیمز کا انعقاد


کینیڈا کے شہر وکٹوریامیں روایتی ہائی لینڈ (Highland)گیمز کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں افراد نے حصہ لیا۔

ان روایتی کھیلوں میں درخت کے تنے دور تک اچھالنے،وزنی بال اٹھانے اور بانس کے ذریعے بھاری بوریاں اچھالنے سمیت کئی دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

3روزہ مقابلوں میں ملک بھر سے آنے والے درجنوں خواتین اور مرد ایتھلیٹس نے حصہ لے کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

ایونٹ کے دوران روایتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے شرکاء لطف اندوز ہوئے۔

تازہ ترین