• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں سشماسوراج اور ارون جیٹلے کی جگہ نئے وزراء خارجہ و خزانہ کا امکان

اسلام آباد (صالح ظافر) بھارت میں بی جے پی کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اپنی کابینہ میں نئے وزراء خارجہ و خزانہ کا تقرر کریں گے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج جن کی گزشتہ سال گردہ کی پیوندکاری ہوئی تھی تبدیل ہوا تھا، وہ کابینہ سےسبکدوش ہو رہی ہیں۔ انہوں نے حالیہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا جبکہ وزیرخزانہ ارون جیٹلے جوایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن ہیں، انہوں نے بھی کابینہ سے سبکدوش ہونے کی جانب اشارہ دیاہے وہ بھی سخت بیمار ہیں۔ بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ کو کابینہ میں وزیر لیا جارہاہےا ور وہ پارٹی صدارت سےمستعفی ہوجائیں گے، انہیں داخلہ، خزانہ یا خارجہ کا قلم دان ملنے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ وزیر دفاع نرملا سیتا رامن بدستور وزیر دفاع رہیں گی۔ وزیراعظم مودی اور کابینہ کی حلف برداری 30؍مئی کو متوقع ہے۔ کانگریس رہنماراہول گاندھی کوشکست دینے والی سمتری ایرانی کو بھی اہم ذمہ داری سونپے جانے کاامکان ہے۔ گزشتہ کابینہ سے راج ناتھ سنگھ، نتن گاڈکری، روی شنکرپرشاد، پیوش گوئیل، نریندر سنگھ تومر اور پرکاش جواڈیکر کو بھی دوبارہ وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ 
تازہ ترین