• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کارروائیاں: ٹارگٹ کلرز سمیت 7 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز سمیت 7ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،ان میں ٹارگٹ کلرز،ڈکیت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے شامل ہیں۔

رینجرز نے سعید آباد اور شیر شاہ کے علاقوں سے 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا،جن کے نام محمد علی عرف پوپٹ (لیاری گینگ وار)،عظیم خان اور محمد ایوب ہیں،ملزمان ٹارگٹ کلنگ ،ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

رینجرز نے شاہ فیصل،عوامی کالونی اور جمشید کوارٹرز کے علاقوں سے 3ملزمان کو گرفتار کیا ہے،جن کے نام علی حسن خان،سید نعمان علی اور جمال شاہ ہیں،یہ تمام ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

رینجرز ترجمان کے مطابق گارڈن کے علاقے سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ملزم توفیق احمد خان کو گرفتار کیا ہے،جو غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت میں ملوث ہے۔

ترجمان کے مطابق درج بالا 7ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے، ان تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کےلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین