• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم شہادت حضرت علی ،6ہزار سے زائدپولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے،جلوس کے راستے کنٹینر لگاکر بند

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر مرکزی جلوس کے سلسلے میں پیر 27مئی کو نشتر پارک سے برآمد ہوکر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا،رات گئے پولیس نے مرکزی جلوس کے گزرگاہ کو کنٹینر لگاکر بند کرنے کے ساتھ ساتھ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ جلوس کے راستے میں آنے والے تمام دکانوں کو سیل کردیا تھا ، جلوس کے موقع پر شہر میں6ہزار سے زائدپولیس اہلکارسیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
تازہ ترین