• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں ہوزری فیکٹری میں لگی آگ پر 10گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ لگنے سے بھاری مالیت کا کپڑا، دھاگا اور مشینری مکمل جل گئی۔ آگ سے گودام کی چھت بھی گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع ہوزری فیکٹری کے گودام میں آگ اتوار کی شام 6 بجے لگی جو ملحقہ گوداموں میں موجود کپڑے اور دھاگے کے ذخیرے تک پھیل گئی، آگ نے پروڈکشن ایریا کو بھی لپیٹ میں لے لیا جس سے مشینری مکمل تباہ ہوگئی۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے 10 گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

تازہ ترین