آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ٹرمپ نے میلانیا کےہمراہ جاپانی سومو ریسلنگ دیکھی


جاپان کے دورے پر آئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ سومو پہلوانوں کا دلچسپ مقابلہ دیکھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ ان دنوں جاپا ن کے دورے پر ہیں ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا نے اپنے اس دورے کے دوران جہاں سیاسی شخصیات سے ملاقات کی وہیں سیر و تفریح بھی کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ او ر میلانیا نے سومو پہلوانوں کا دلچسپ مقابلہ دیکھا اور خوب انجوائے بھی کیا ، برابر میں بیٹھے جاپانی وزیر اعظم ڈونلڈ ٹرمپ کو کھیل سے متعلق کچھ معلومات بھی دیتے نظر رہے۔

کھیل کے اختتام پر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاتح کو ٹرافی دی ۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سومو میچ دیکھنے والے پہلے امریکی صدر بھی بن گئے ہیں۔

گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ گالف کھیل کر اپنا سنڈے منایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ گالف کھیلنے کے لیے موبارا کنٹری کلب پہنچے جہاں اُن کا استقبال جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے کیا۔

ٹرمپ اور شنزوای بے وہاں سے ایک گاڑی میں روانہ ہوئے جس کی ڈرائیونگ جاپانی وزیر اعظم نے خود کی۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید