• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2 ‘کا نیا ٹریلر


ہالی ووڈ کی اینی میٹڈکامیڈی مووی’ دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

2016کی فلم کے اس سیکوئل کی ڈائریکشن کرس ریناؤڈ نے دی ہے ۔ اس فلم میں پالتو جانوروں کی زندگی پیش کی گئی ہے جو بہادراتنے ہیں کہ بڑے بڑے کارنامے انجام دے ڈالتے ہیں اور لاڈلے اتنے کہ اپنے مالکان سے مختلف انداز میں نخرے بھی اْٹھواتے ہیں ۔

مزے مزے کے نت نئے کھانوں کی شوقین مانو ہو یا شرارتی ننھا کتا، نٹ کھٹ ننھے خرگوش ہو یا غصیلی چڑیا سب ملکر ایک ساتھ رہتے ہیں اور مالکان کی غیر موجودگی میں خوب تفریح کرتے اور کھیلتے بھی ہیں۔

پالتو جانوروں کی زندگی کے انوکھے پہلو کی عکاسی کرتی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ مشہور ہالی وڈاداکار کیون ہارٹ، البرٹ بروکس، ہنی بال برس، ایرک اسٹون اسٹریٹ اور لیوئس سیکے کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

یہ فلم 7جون کو ریلیز ہوگی ۔

تازہ ترین