پاکستان کی جانب سے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، پاکستانی ایئرفورس نے رافیل سمیت بھارت کے 3 جہاز اور ایک ڈرون مار گرایا ہے۔
جن تین بھارتی طیاروں کو مار گرایا گیا ہے ان میں سے ابتدائی دو طیاروں کے بارے میں دفاعی امور پر خبریں دینے والی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سخوئی اور رافیل ہو سکتے ہیں۔
دفاعی امور پر خبریں دینے والی ویب سائٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے بھارتی Su-30MKI طیارے کو اکھنور کے قریب مار گرایا، پاکستانی لڑاکا طیارے نے بھارتی طیارے کو فضا سے فضا میں میزائل کا استعمال کرتے ہوئے مار گرایا ہے۔
دوسرے بھارتی لڑاکا طیارے کو پاکستانی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل HQ-9 HIMADS نے مار گرایا۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کی جانب سے تباہ کیا گیا تیسرا بھارتی طیارہ، رافیل ہے۔
اس سے قبل انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے 2 جنگی جہاز مار گرانے کی تصدیق کی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دو دھنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ تباہ کردی ہے۔