ہالی وڈ کی تھری ڈی اینیمیٹیڈکامیڈی فلم "دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2 "کانیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016کی سیکوئل فلم کے ہدایتکارکرِ س ریناؤڈ ہیں ۔’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2 ‘کی کہانی پالتو جانوروں کی زندگی پر مبنی ہے۔
فلم میں پالتو جانور بہادری کےبڑے بڑے کارنامے انجام دیتے اور لاڈ پیار سے اپنے مالکان سے مختلف انداز میں نخرے اْٹھواتے نظر آئیں گے ۔
مزے مزے کے نت نئے کھانوں کی شوقین مانو ہو یا شرارتی ننھا کتا ، نٹ کھٹ ننھے خرگوش ہو یا غصیلی چڑیا سب ملکر ایک ساتھ رہتے ہیں اور مالکان کی غیر موجودگی میں خوب تفریح کرتے اور کھیلتے بھی ہیں۔
پالتو جانوروں کی زندگی کے انوکھے پہلو کی عکاسی کرتی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ مشہور ہالی وڈاداکار کیون ہارٹ ، البرٹ بروکس ، ہنی بال برس، ایرک اسٹون اسٹریٹ اور لیوئس سیکے کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
الیومینیشن انٹر ٹینٹمنٹ کی تیارکردہ تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹیڈفلم یونیورسل پکچرز کے تحت 7جون کو امریکہ میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔