• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا سراج کے عدالتی ریمانڈ میں 17 جون تک توسیع

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے سے متعلق انکوائری کیس میں نیب کے تفتیشی افسر نے آغا سراج کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرا دیا۔

احتساب عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے آغا سراج درانی کے عدالتی ریمانڈ میں 17 جون تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھاکہ اس حکومت کو جیالوں کا علم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل پیپلزپارٹی کے جیالوں پرلاٹھی چارج ہوا ہے، یہ حکومت 50 لوگوں کو سنبھال نہیں سکتی، حکومت ہے کدھر؟ آپ کس حکومت کی بات کر رہے ہیں؟

آغا سراج درانی نے کہا کہ تین مہینے سےانتظار کر رہے تھے، اب ریفرنس فائل ہوا ہے، جیالوں نے ضیاء کےمارشل لاء اور مشرف جیسے آمرکا سامنا کیا ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ میں یہاں پیش ہوتا ہوں تو یہاں بھی جیالے آ جاتے ہیں، کیا ان پربھی لاٹھی چارج کیا جائے گا؟

تازہ ترین