• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے سراج درانی کیخلاف سفارشات کی منظوری دیدی

نیب کراچی نے اسپیکر آغا سراج درانی سمیت دیگرکے خلاف سفارشات کی منظوری دے دی۔

کراچی میں ڈی جی نیب کی زیر صدارت نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نیب کراچی نے اسپیکر آغا سراج درانی سمیت دیگرکے خلاف سفارشات کی منظوری دے دی۔

سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل اور پی آئی اے سے متعلق سفارشات کی بھی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق نیب کراچی نے سفارشات نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد منظوری کے لیے بھیج دیں ہیں۔ اس کے علاوہ قومی ائیر لائن کے ایک اور کیس کی باقاعدہ انکوائری کی منظوری مانگی گئی ہے۔

پی آئی اے میں غیر قانونی ٹھیکہ نجی کارگو کمپنی کو کم ریٹ دیا گیا،نجی کمپنی کو لیز کارگو استعمال کرنے کے لیے 2016 سے 2019 تک اسپیس مہیا کیا گیا۔

نجی کمپنی کو لاجسٹک اسپیس دینے کے باعث پی آئی اے کو لاکھوں روپے کانقصان ہوا۔

تازہ ترین