• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ڈالر آہستہ آہستہ نیچے کی جانب گامزن ہے، انٹر بینک میں ڈالر 34 پیسے سستا ہوکر 149 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کی لہر برقرار ہے، کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں ساڑھے 5 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

بدھ کے روز کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 22 پیسے کمی کے بعد 150 روپے ہو گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 150 روپے 50 پیسےکا ہو گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں17سے 20 ارب کے سپورٹ پیکیج کے منظور ہونے کی اطلاعات اور حکومتی مالیاتی اداروں کی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے باعث بدھ کو ایک بار پھر تیزی کی بڑی لہر دیکھنے میں آئی جہاں 100انڈیکس 1010پوائنٹس کے اضافے سے 35900پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 38ارب 92کروڑروپے سے زائدکااضافہ ہوا ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 19.81فیصدزائد جبکہ 78.74 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

تازہ ترین