امریکی ڈالر کے تیز ترین لمبی اڑان بھرنے کے بعد نیچے آنے اور روپے کی قدر بحال ہونے کی رفتار نہایت سست روی کا شکار ہے۔
بدھ کے روز کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 22 پیسے کمی کے بعد 150 روپے ہو گئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 150 روپے 50 پیسےکا ہو گیا ہے۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 950 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے 100 انڈیکس 35900 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔