• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس نہ بھرنے پر جب سلمان خان کو سزا ملی....

بھارتی فلموں کے دبنگ ادکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں اُنہیں وقت پر فیس نہ بھرنے پر کلاس سے نکال دیا گیا تھا۔

ممبئی مرر کے مطابق سلمان خان نے اپنی آنےوالی فلم بھارت کی پروموشن کے لیے ’ دی کپل شرما شو‘ میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیاکہ ’’ایک بار انہیں فیس نہ بھرنے کی وجہ سے اسکول سے باہر نکا دیا گیا تھا۔‘‘

سلمان خان نے بتایا کہ ایک بار میرے والد (سلیم خان) اسکول کے پاس سے ہی گزر رہے تھے، اُنہوں نے مجھے کلاس روم کے باہر کھڑا دیکھا اور مجھ سے پوچھا کہ میں نے اب کیا بدمعاشی کی ہے؟ میں نے اُنہیں بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں نے کیا کیا ہے۔

سلمان خان نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ بعد میں میرے والد کو پتہ چلا کہ اسکول کی فیس وقت پر جمع نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کلاس سے باہر کھڑا کیا تھا، اگلے ہی دن میرے والد نے میرے اسکول کی فیس جمع کرا دی۔

انہوں نے کہا کہ میرے ٹیچر نے اس بات پر اُن سےمعافی بھی مانگی تھی۔

واضح رہے کہ سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار ہیں اور اُن کے نام پر ہی فلمیں ہٹ ہو جاتی ہیں، وہ فلم انڈسٹری میں نئے چہرے متعارف کروانے اور راتوں رات اسٹار بنانے کے لیےبھی کافی مشہور ہیں۔

View this post on Instagram

Bharat aur Kumud @katrinakaif @bharat_thefilm

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on


فلم ’’بھارت‘‘ اگلے مہینے عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف مدِ مقابل نظر آئیں گے۔

تازہ ترین