• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کے علاج کی غرض سے امریکا میں آٹھ ماہ سے مقیم بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار رشی کپور کو گھر کی یاد ستانے لگی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’آج مجھے امریکا میں آٹھ ماہ ہو گئے ہیں ، میں گھر کب جاؤں گا؟‘‘

رواں ماہ کے آغاز میں 66 سالہ اداکار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ اب کینسر فری ہو گئے ہیں ان کا علاج آخری مراحل میں ہے ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کو ’بون میرو ٹرانسپلانٹ‘ کروانا جس کی وجہ سے انہیں اپنی واپسی چند ماہ کے لیےمؤخر کرنی پڑی ہے۔رواں ماہ مارچ میں یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ رشی کپور گھر واپسی کے لئے بے چین ہیں اور دن گن رہے ہیں۔

کہا جا رہا تھا کہ رشی کپور کو اپنے صاحبزادے اور بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی اداکارہ عالیہ بھٹ سے مبینہ شادی کی تیاریاں کرنی ہیں مگر ابھی ان کی صحت اس قابل نہیں کہ وہ واپس آئیں۔

واضح رہے اداکار رشی کپور کو پچھلے سال کینسر کی تشخیص کی گئی تھی جس کے بعد وہ ستمبر سے نیویارک میں کینسر کے علاج کے لئے مقیم تھے۔کئی بالی ووڈ اداکار ان کی عیادت کی غرض سے امریکا گئےتھے۔

تازہ ترین