• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا فیصل نے بھارت میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

اداکارہ صبا فیصل — فائل فوٹو
اداکارہ صبا فیصل — فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں 2 ماہ قبل بھارت سے ایک کمرشل کی پیشکش موصول ہوئی تھی۔

صبا فیصل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے بھارت سے موصول ہونے والی اشتہار کی پیشکش کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ تقریباً 2 ماہ قبل مجھے بھارت سے ایک کمرشل کی پیشکش موصول ہوئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے مجھے اور کچھ دیگر اداکاروں کو شارٹ لسٹ کیا، میں شروع میں وہ کمرشل کرنے کےلیے راضی ہوگئی تھی لیکن جب ان لوگوں نے آڈیشن کی تاریخ طے کرنے کا کہا اور مزید کچھ چیزوں کا بھی مطالبہ کیا تو پھر میں نے وقت کی کمی اور اپنی مصروفیات کی وجہ سے وہ کمرشل کرنے سے انکار کردیا۔

اُنہوں نے کہا کہ جب میں نے انکار کیا تو کوآرڈینیٹر چونک گیا اور مجھ سے  پوچھا، ’آپ نے ایسا کیوں کیا کیونکہ اس کمرشل کےلیے تو بہت سی مشہور شخصیات نے آڈیشن دیے ہیں؟‘

صبا فیصل نے مزید بتایا کہ مجھے نہیں معلوم ایسا کیوں ہو رہا تھا لیکن وہ کمرشل کرنے کےلیے میرا دل راضی نہیں تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ اور اب آپ دیکھیں پہلگام واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ہم اداکاروں پر بہت سے الزامات لگائے جا رہے ہیں تو خدا کا شکر ہے کہ میں بچ گئی۔ 

اداکارہ نے کہا کہ اور اگر میں اس کمرشل کےلیے آڈیشن دے دیتی اور منتخب بھی ہوجاتی تو تب بھی میں انکار کر دیتی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ابھی سوشل میڈیا پر وہ سب کچھ دیکھ رہی ہوں جو بھارتی میڈیا پاکستان کے بارے میں لکھ رہا ہے اور بول رہا ہے تو میرے لیے پاکستان سب کچھ ہے، میں پاکستان کےلیے کچھ بھی کر سکتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید