امریکا میں فائرنگ کے واقعات نہ رک سکے،ریاست ورجینیا کے بیچ میونسپل سینٹرکی عمارت نمبر 2 میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی ماراگیا جوکہ ادارے کاسابق ملازم تھا۔
مقامی پولیس چیف نے بتایا کہ حملہ آور نے عمارت میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔