نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میکولم نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان انگلینڈ سے بھی میچ ہار جائے گا، اس پورے ایونٹ میں پاکستان 5 میچ جیتے گا جبکہ 4 میں شکست ہوگی۔
برینڈن میکولم نے پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کی پیش گوئی کی تھی۔
برینڈن میکولم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان لیگ میچز میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دے گا۔
برینڈن میکولم کا کہنا ہے کہ گروپ اسٹیج میں سب سے زیادہ میچز انگلینڈ اور انڈیا جیتیں گے، انگلینڈ آسٹریلیا اور انڈیا انگلینڈ سے شکست کھائے گا۔
آسٹریلیا 6 گروپ میچز جیت کر تیسری سیمی فائنلسٹ ٹیم ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سری لنکا کو ہرا کر ایونٹ کا اپ سیٹ کرے گا اورچوتھی سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔
ویسٹ انڈیز آسٹریلیا کوشکست دے گا جبکہ نیوزی لینڈ، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور ساوتھ افریقہ میں سے ایک ٹیم رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کھیلے گی۔