• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کی جنوبی افریقہ کو دورۂ پاکستان کی دعوت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو دورۂ پاکستان کی دعوت دے دی۔

پی سی بی کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز کے مختصر دورانیئے کے 3 میچز پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی گئی ہے۔

ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

پی سی بی نے متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز کے مختصر دورانیے کے 2 سے 3 میچز پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

سیریز میں شامل ٹیسٹ میچز متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلے جائیں گے، پی سی بی کو آئندہ 12 ماہ میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کی امید ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کی دعوت سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے 2007ء سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے تاہم جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے 2017ء میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کی تھی۔

تازہ ترین