ورلڈکپ 2019 کے تیسرے روز آج 2 میچز کھیلے جائیں گے ۔
دن کا پہلا میچ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان صوفیہ گارڈنز کارڈف میں کھیلا جائے گا ، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2:30 بجے کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کا چوتھا اور دن کا دوسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا، یہ میچ کاؤنٹی گراؤنڈ برسٹول میں ہوگا جس میں افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔
یہ میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی 2 میچز میں میزبان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز فتح یاب ہوئے ہیں، جبکہ ساؤتھ افریقا اور پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔